پتور 20/ دسمبر (ایس او نیوز) مدور سے دھرمستھلا کی طرف جانے والی ایک پرائیویٹ بس مینگلور۔بنگلور نیشنل ہائی وے 75 ، نیلیاڈی کے قریب کورمیرو نامی مقام پر الٹ جانے کے نتیجہ میں15 مسافر زخمی ہوگئے ۔ حادثہ پیر کو پیش آیا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بس مدور سے دھرمستھلا جارہی تھی، جس کے دوران ڈرائیور کے ہاتھوں بے قابو ہوگئی اور سڑک کنارے الٹ گئی ۔ زخمیوں میں سات لوگوں کو مینگلور اسپتال اور دیگر آٹھ لوگوں کو پُتور اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی نیلیاڈی پولس جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کا انتظام کیا۔